بھارت کا دورہ جنوبی افریقہ کےلئے اے کرکٹ ٹیم کا اعلان

نئی دہلی ۔ 29 جون (اے پی پی) بھارت نے دورہ جنوبی افریقہ کے لئے اے کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ بھارتی اے ٹیم دورہ کے دوران تین ملکی ون ڈے سیریز اور چار روزہ میچز کھیلے گی۔ آل راﺅنڈر کرونال پانڈیا اور باسل تھمپی کو پہلی بار اے ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ تین ملکی ون ڈے سیریز کےلئے منیش پانڈیا کو کپتان مقرر کیا گیا …

نئی دہلی ۔ 29 جون (اے پی پی) بھارت نے دورہ جنوبی افریقہ کے لئے اے کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ بھارتی اے ٹیم دورہ کے دوران تین ملکی ون ڈے سیریز اور چار روزہ میچز کھیلے گی۔ آل راﺅنڈر کرونال پانڈیا اور باسل تھمپی کو پہلی بار اے ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ تین ملکی ون ڈے سیریز کےلئے منیش پانڈیا کو کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں مندیپ سنگھ، شریاس آیئر، سنجو سیمپسن، دیپک ہودا، کرن نایئر، کرونال پانڈیا، رشابھ پنٹ، وجے شنکر، اگزر پاٹیل، یوگزیندرا چاہال، جیانت یادیو، باسل تھمپی، محمد سراج، شردل ٹھاکر اور سدارتھ شامل ہیں۔ چار روزہ میچز میں کرن نائیر کپتانی کے فرائض انجام دیں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں پریناک پنچل، ابھینوو مکنڈ، شیریاس آیئر، انکیت بانی، سدیپ چترجی، ایشان کشن، ہنوما وہاری، جیانت یادیو، شہباز ندیم، نودیپ سیانی، محمد سراج، شردل ٹھاکر، انکیت چوہدری اور انکیت راجپوت شامل ہیں۔

Leave a Reply