بھارت کشمیریوں کی مذہبی آزادی کو بھی سلب کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے، حریت رہنما

سرینگر ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میںحریت رہنماﺅں نے محرم الحرام کے جلوسوں پر کٹھ پتلی انتظامیہ کی طرف سے عائد پابندی اور طاقت کے وحشیانہ استعمال کو مسلمانوںکے دینی معاملات میں مداخلت قراردیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماءاور انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے سرینگر میں جاری ایک …

سرینگر ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میںحریت رہنماﺅں نے محرم الحرام کے جلوسوں پر کٹھ پتلی انتظامیہ کی طرف سے عائد پابندی اور طاقت کے وحشیانہ استعمال کو مسلمانوںکے دینی معاملات میں مداخلت قراردیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماءاور انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ لالچوک سرینگر سے برآمد ہونے والے 8 اور 10 محرم الحرام کے جلوس پر 26سال سے مسلسل پابندی عائد ہے جس سے بھارت کے سیکولر ملک ہونے کا پردہ چاک ہو گیا ہے ۔ ا نہوںنے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی سیاسی آزادی کے ساتھ ساتھ مذہبی آزادی کو بھی سلب کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے

Leave a Reply