سرینگر ۔ 7 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ وادی کے اطراف و اکناف میں نہتے مظاہرین کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال ، کرفیو اور دیگر پابندیوں کے مسلسل نفاذ اور حریت قیادت کی نظر بندی کو بھارتی ریاستی دہشت گردی کی بدترین شکل قرار دیا ہے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطا بق میر …
بھارت کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی کر رہاہے،
مزید خبریں
سرینگر ۔ 7 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ وادی کے اطراف و اکناف میں نہتے مظاہرین کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال ، کرفیو اور دیگر پابندیوں کے مسلسل نفاذ اور حریت قیادت کی نظر بندی کو بھارتی ریاستی دہشت گردی کی بدترین شکل قرار دیا ہے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطا بق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں جاری ایک بیان کہا کہ نہتے عوام کے خلاف جس طرح سے طاقت اور تشدد کا استعمال کیا جا رہا ہے وہ بھارتی جمہوریت کے چہرے پر ایک بدنما دھبہ ہے۔








