عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کی روک تھام کےلئے فوری اور موثر اقدامات کرے، بھارت کی ہٹ دھرمی اور سازشوں کی وجہ سے پورا خطہ خوفناک تصادم کی زد میں آسکتا ہے، چوہدری محمد برجیس طاہر اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے ظلم و …
بھارت کی ہٹ دھرمی اور سازشوں کی وجہ سے پورا خطہ خوفناک تصادم کی زد میں آسکتا ہے، چوہدری محمد برجیس طاہر
عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کی روک تھام کےلئے فوری اور موثر اقدامات کرے، بھارت کی ہٹ دھرمی اور سازشوں کی وجہ سے پورا خطہ خوفناک تصادم کی زد میں آسکتا ہے، چوہدری محمد برجیس طاہر
اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے ظلم و تشدد کی کاروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانیت سوز مظالم کی روک تھام کےلئے فوری اور موثر اقدام کرے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ برہان وانی کی شہادت کے بعد تقریباً ایک سال سے بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی کو ٹارچر کمیپ میں تبدیل کر رکھا ہے اور درجنوں کالے قوانین، پیلٹ گن جیسے مہلک ہتھیاروں اورہر قسم کے ظالمانہ ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی پرامن تحریک آزادی کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف ایک سال کے عرصہ میں سینکڑوں کشمیری مرد اور عورتوں کو شہید کیا گیا ہے اور ہزاروں افراد کو پیلٹ گن کے استعمال سے عمر بھر کیلئے بینائی سے محروم کر دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ افسوس اس امر کا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج روزانہ کی بنیاد پر احتجاج کرنے والے معصوم شہریوں کو دہشت گردوں کا نام دے کر انہیں شہید کررہی ہے اور گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں چار نوجوانوں کو شہید کر دیا۔









