اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے بھارت کے تمام الزامات کو مستردکرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیوکی والدہ اوراہلیہ سے ملاقات کی اجازت انسانی ہمدردی اور ہمدردی وصلہ رحمی کی اسلامی تعلیمات کے مطابق دی گئی تھی۔دفترخارجہ کی طرف سے یہاں جاری بیان کے مطابق وزیرخارجہ نے کہاکہ یہ ملاقات25دسمبر کو وزارت خارجہ میںکرائی گئی ، دورے کا مقصدکمانڈرجادیو اورانکی والدہ …
بھارت کے تمام الزامات مسترد،بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیوکی والدہ اوراہلیہ سے ملاقات کی اجازت انسانی ہمدردی اور ہمدردی وصلہ رحمی کی اسلامی تعلیمات کے مطابق دی گئی تھی،وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے بھارت کے تمام الزامات کو مستردکرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیوکی والدہ اوراہلیہ سے ملاقات کی اجازت انسانی ہمدردی اور ہمدردی وصلہ رحمی کی اسلامی تعلیمات کے مطابق دی گئی تھی۔دفترخارجہ کی طرف سے یہاں جاری بیان کے مطابق وزیرخارجہ نے کہاکہ یہ ملاقات25دسمبر کو وزارت خارجہ میںکرائی گئی ، دورے کا مقصدکمانڈرجادیو اورانکی والدہ اوراہلیہ کے درمیان ملاقات تھا جو تمام رکاﺅٹوں کے باوجود کامیابی سے حاصل کیاگیا، اس کا اعتراف کرنا چاہئیے۔وزیرخارجہ نے کہاکہ ابتدائی طورپرملاقات کادورانیہ 30منٹ کیلئے طے کیا گیا تھاجو ان کی درخواست پر40منٹ کردیا گیا، اس ملاقات کی کامیابی اس حقیقت سے ثابت ہوتی ہے کہ کمانڈرجادیو کی والدہ نے دورے کے بعد پاکستان کا شکریہ اداکیاتھا۔ملاقات کے حوالے سے بھارتی میڈیا کے شدید واویلاءاورچیخ پکارکاحوالہ دیتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہاکہ پاکستان کی جانب سے انسانی ہمدردی کے اقدام کے باوجود اس حقیقت کوجھٹلایا نہیں جاسکتا کہ یہ ایک والدہ اوربیوی کی اپنے بیٹے اورشوہر سے معمول کی ملاقات نہیں تھی، یہ بات ایک حقیقت ہے کہ کلبھوشن جادیو بھارتی بحریہ کاحاضرسروس آفیسر اورسزاءیافتہ بھارتی دہشت گرد اورجاسوس ہے جو پاکستان میں متعدد اموات اورتباہی کا ذمہ دارہے، اسلئے ایک جامع سیکیورٹی چیک ضروری امرتھا، اس کا فیصلہ دونوں ممالک نے سفارتی زرائع سے پہلے ہی طے کردیاتھا۔








