ابوظہبی۔۔3نومبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی محمد حفیظ نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف فتح کیریئر کی بہترین کامیابیوں میں سے ایک ہے، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ2021 ء میں قومی ٹیم کا حصہ ہونے پر فخر ہے، جس مورال کے ساتھ ٹیم کھیل رہی ہے امید ہے پاکستان ٹیم فاتح بن کر لوٹے گی۔ بدھ کے روز اپنے بیان میں محمد حفیظ نے کہا کہ ورلڈکپ …
بھارت کے خلاف فتح کیریئر کی بہترین کامیابیوں میں سے ایک ہے، قومی ٹیم چیمپئن بن کر وطن لوٹے گی، محمد حفیظ

مزید خبریں
ابوظہبی۔۔3نومبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی محمد حفیظ نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف فتح کیریئر کی بہترین کامیابیوں میں سے ایک ہے، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ2021 ء میں قومی ٹیم کا حصہ ہونے پر فخر ہے، جس مورال کے ساتھ ٹیم کھیل رہی ہے امید ہے پاکستان ٹیم فاتح بن کر لوٹے گی۔
بدھ کے روز اپنے بیان میں محمد حفیظ نے کہا کہ ورلڈکپ سے پہلے ہمارے متعلق ایک الگ رائے تھی جس کو ہم سب نے مل کر تبدیل کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس لگن کے ساتھ کرکٹ کھیل رہے ہیں وہ جذبہ ہمیں کامیابی دلائے گا۔
محمد حفیظ نے بتایا کہ ورلڈکپ کے دوران جو بھی چیلنج آیا اس کو اپنا ہدف بنایا اور پھر کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف کامیابی میرے کیریئر کی بہترین کامیابیوں میں سے ایک ہے۔
بھارت کے خلاف جیت سے ٹیم کا مورال بلند ہوا پھر اسی حوصلے کے ساتھ نیوزی لیند کے خلاف میدان میں اترے تو مجھے محسوس ہوا کہ کھلاڑیوں میں جیت کا جذبہ بہت زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ دو بڑے میچوں میں کامیابی کے بعد کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوئے جو مزید کامیابیوں کا سبب بنے، جس مورال کے ساتھ ٹیم کھیل رہی ہے امید ہے پاکستان ٹیم فاتح بن کر لوٹے گی۔








