بھارت کے شہر ممبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بم کی اطلاع پر سکیورٹی سخت،کال بوگس نکلی

ممبئی۔14نومبر (اے پی پی):بھارت کے شہر ممبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بم کی اطلاع سخت سکیورٹی چیکنگ کے بعد غلط ثابت ہوئی۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے کی انتظامیہ کو ایک نامعلوم کال میں دعویٰ کیا گیا کہ وہاں موجود ایک مسافر ’’جو مبینہ طور پر ممبئی سے آذربائیجان جا رہا ہے ‘‘ کے پاس دھماکہ خیز مواد …

ممبئی۔14نومبر (اے پی پی):بھارت کے شہر ممبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بم کی اطلاع سخت سکیورٹی چیکنگ کے بعد غلط ثابت ہوئی۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے کی انتظامیہ کو ایک نامعلوم کال میں دعویٰ کیا گیا کہ وہاں موجود ایک مسافر ’’جو مبینہ طور پر ممبئی سے آذربائیجان جا رہا ہے ‘‘ کے پاس دھماکہ خیز مواد موجود ہے۔

کال کے بعد سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس نے فوری طور پر سہار پولیس کو الرٹ کر دیا جس کے نتیجے میں ہوائی اڈے کے احاطے میں حفاظتی انتظامات سخت کر دیے گئےاور مسافروں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے مکمل چیکنگ کی گئی۔واضح رہے کہ بھارت میں گزشتہ ماہ کے دوران ہوائی جہازوں اور ایئر پورٹس پر دھماکہ خیز مواد کی موجودگی بارے ساڑھے چار سو کالز کی گئیں جو تمام بوگس ثابت ہوئیں۔