اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے بھارتی قابض فورسز کی جانب سے جمعرات کو بٹل، جندروٹ اور کوٹلی سیکٹرز میں لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (جنوبی ایشیاءو سارک) ڈاکٹر محمد فیصل نے جمعرات کو بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے …
بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کی دفتر خارجہ طلبی ، بھارتی قابض فورسز کی لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے بھارتی قابض فورسز کی جانب سے جمعرات کو بٹل، جندروٹ اور کوٹلی سیکٹرز میں لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (جنوبی ایشیاءو سارک) ڈاکٹر محمد فیصل نے جمعرات کو بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا اور یکم جون کی صبح بھارتی قابض فورسز کی جانب سے بٹل، جندروٹ اور کوٹلی سیکٹرز میں سیز فائر کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا جس کے نتیجہ میں گلزار احمد نامی شہری شہید اور خواتین سمیت چار زخمی ہوئے۔ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو آگاہ کیا گیا کہ عام شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت فعل اور بین الاقوامی انسانی حقوق و قوانین کے خلاف ہے۔ ڈی جی نے بھارت پر زور دیا کہ وہ سیز فائر معاہدہ کی پاسداری اور اس واقعہ کی تحقیقات کرے اور بھارتی حکوت اپنی فورسز کو معاہدہ کی پاسداری کی ہدایت دے۔








