اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو منگل کو دفتر خارجہ طلب کر کے گزشتہ روز بھارتی فورسز کی جانب سے کھوئی رٹہ اور کیرالہ سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق رواں سال بھارتی فورسز نے ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر 600 سے زائد بار سیز فائر کی خلاف ورزی کی …
بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب ، بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو منگل کو دفتر خارجہ طلب کر کے گزشتہ روز بھارتی فورسز کی جانب سے کھوئی رٹہ اور کیرالہ سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق رواں سال بھارتی فورسز نے ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر 600 سے زائد بار سیز فائر کی خلاف ورزی کی ہے جس میں اب تک 25 بے گناہ شہری شہید اور 110 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق منگل کو بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کر کے 7 اگست کو کھوئی رٹہ اور کیرالہ سیکٹرز میں بھارتی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 35 سالہ خاتون کی شہادت پر احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ جان بوجھ کر بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت، انسانی وقار، بین الاقوامی انسانی حقوق اور قوانین کے خلاف ہے۔ دفتر خارجہ نے بھارت پر زور دیا کہ وہ سیز فائر معاہدے کی اس کی روح کے مطابق پاسداری کریں اور بھارتی فورسز کو معاہدے کی پاسداری کی ہدایت کرے۔








