اسلام آباد ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت ہمسایہ ملکوں میں ریاستی دہشت گردی میں ملوث جبکہ جینوا میں پاکستان مخالف تنظیم کو فنڈز فراہم کر رہا ہے۔پاکستان کے امیج کو عالمی سطح پر متاثر کرنے سے متعلق بھارتی ناپاک عزائم سے بخوبی آگاہ ہیں۔جاپان بھارت مشترکہ اعلامیہ سے مایوسی ہوئی ہے،جاپان کی جانب سے بھارتی بیان کی حمایت پر افسوس ہوا۔آرمی چیف اکتوبر …
بھارت ہمسایہ ملکوں میں ریاستی دہشت گردی میں ملوث ، جینوا میں پاکستان مخالف تنظیم کو فنڈز فراہم کر رہا ہے، جاپان بھارت مشترکہ اعلامیہ سے مایوسی ہوئی، آرمی چیف اکتوبر کے پہلے ہفتے میں روس کا دورہ کریںگے، ترجمان دفتر خارجہ کی بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت ہمسایہ ملکوں میں ریاستی دہشت گردی میں ملوث جبکہ جینوا میں پاکستان مخالف تنظیم کو فنڈز فراہم کر رہا ہے۔پاکستان کے امیج کو عالمی سطح پر متاثر کرنے سے متعلق بھارتی ناپاک عزائم سے بخوبی آگاہ ہیں۔جاپان بھارت مشترکہ اعلامیہ سے مایوسی ہوئی ہے،جاپان کی جانب سے بھارتی بیان کی حمایت پر افسوس ہوا۔آرمی چیف اکتوبر کے پہلے ہفتے میں روس کا دورہ کریںگے۔افغانستان میں امن پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے۔جمعرات کو دفتر خارجہ کے ترجمان محمد نفیس زکریا نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران صحافیوں کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نہ صرف اپنے ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے بلکہ ہمسایہ ملکوں میں بھی ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے۔جینوا میں پاکستان مخالف مہم کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ بیرن ممالک پاکستان کا امیج متاثر کرنے سے متعلق بھارت کے ناپاک عزائم سے بخوبی آگاہ ہیں۔بھارتی وزیر اعظم نریندر کی بلوچستان سے متعلق ریمارکس کے بعد اس مہم میں مزید تیزی آئی ہے۔ترجمان نے کہا کہ جینوا میں بھارتی مشن پاکستان مخالف دہشت گرد تنظیم بی ایل او کو فنڈز فراہم کر رہا ہے۔








