بھکر ،ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا،ریسکیو 1122

بھکر ،ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا،ریسکیو 1122

بھکر۔ 17 ستمبر (اے پی پی):ضلع بھکر کے مختلف مقامات پر موٹرسائیکل حادثات کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔گوہر والا، خنسر روڈ کے قریب دو موٹرسائیکلوں کے تصادم میں ایک نوجوان زخمی ہوا۔ ریسکیو 1122 نے ایمبولینس کے ذریعے زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر منتقل کر دیا۔

مٹھو بندو، نوتک کے قریب دو موٹرسائیکلوں کے تصادم کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر منتقل کر دیا۔جی پی او چوک کے قریب موٹرسائیکل اچانک ٹرن لیتے ہوئے سلپ ہوگئی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔ ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر منتقل کر دیا۔

 

مزید خبریں