آواران میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر وزیراعلی بلوچستان کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے آواران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ آواران میں کارروائی کے دوران تین دہشتگردوں کو ہلاک کرنا سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بروقت کارروائی کا مظہر ہے۔

کوئٹہ۔ 17 ستمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے آواران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ آواران میں کارروائی کے دوران تین دہشتگردوں کو ہلاک کرنا سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بروقت کارروائی کا مظہر ہے۔

بلوچستان میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے کیلئے ریاستی ادارے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور بلوچستان میں امن و استحکام کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائیاں دہشتگردی کے خلاف قومی عزم کی عکاس ہیں۔