چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی)فیصل نثار چوہدری نے کہا ہے کہ ادارہ کی ترقی ہم سب کی ترقی ہے، باہمی تعاون، ٹیم ورک اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے ادارے کو مزید مضبوط اور فعال بنائیں گے۔ ای ڈی بی کے اعلامیہ کے مطابق فیصل نثار چوہدری نے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کا اضافی چارج سنبھال لیا ہے۔
ٹیم ورک اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے ادارے کو مزید مضبوط اور فعال بنائیں گے،چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ فیصل نثار چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی)فیصل نثار چوہدری نے کہا ہے کہ ادارہ کی ترقی ہم سب کی ترقی ہے، باہمی تعاون، ٹیم ورک اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے ادارے کو مزید مضبوط اور فعال بنائیں گے۔ ای ڈی بی کے اعلامیہ کے مطابق فیصل نثار چوہدری نے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کا اضافی چارج سنبھال لیا ہے۔
فیصل نثار چوہدری نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھالنے کے بعد انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے افسران اور سٹاف کے ساتھ تعارفی ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ادارے کی ترقی ہم سب کی ترقی ہے۔ ہمیں باہمی تعاون، ٹیم ورک اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے ادارے کو مزید مضبوط اور فعال بنانا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام افسران اور سٹاف مل کر ادارے کی بہتری اور ترقی کے لیے کام کریں گے تاکہ انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ اپنے اہداف مؤثر انداز میں حاصل کر سکے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ حماد علی منصور کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا ہے، ان کے خلاف محکمانہ انکوائری ہو رہی ہے اور انکوائری مکمل ہونے تک انہیں جبری رخصت پر بھیجا گیا ہے۔ فیصل نثار چوہدری گریڈ 20 (سیکرٹریٹ گروپ) کے آفیسر ہیں جنہوں نے اضافی چارج سنبھالا ہے۔







