اسلام آباد ۔ 26مارچ (اے پی پی)بھکھی پاور پلانٹ کی دوسری ٹربائن سے بجلی کی پیداوار شروع ہو گئی ہے ۔ حکومت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ پلانٹ سے دو ہفتے قبل آزمائشی بنیادوں پر بجلی کی پیداوار حاصل ہونا شروع ہوگئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاور پلانٹ سے تھری گرڈ میں 700میگاواٹ بجلی شامل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بھکھی پاور پلانٹ پاکستان میں بجلی کی …
بھکھی پاور پلانٹ کی دوسری ٹربائن سے بجلی کی پیداوار شروع

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26مارچ (اے پی پی)بھکھی پاور پلانٹ کی دوسری ٹربائن سے بجلی کی پیداوار شروع ہو گئی ہے ۔ حکومت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ پلانٹ سے دو ہفتے قبل آزمائشی بنیادوں پر بجلی کی پیداوار حاصل ہونا شروع ہوگئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاور پلانٹ سے تھری گرڈ میں 700میگاواٹ بجلی شامل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بھکھی پاور پلانٹ پاکستان میں بجلی کی پیداوار کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا جس سے بجلی کی فی یونٹ میں کمی سے صارفین کو سہولت حاصل ہوگی۔








