بیجنگ میں مشترکہ تعاون کمیٹی کا چھٹہ اجلاس بہت بڑی کامیابی ہے، وفاقی وزیر احسن اقبال

اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 29 دسمبر کو بیجنگ میں ہونے والے مشترکہ تعاون کمیٹی کے چھٹے اجلاس کے انعقاد پر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جو ایک بہت بڑی کامیابی اور اہم سنگ میل ہے، اس اجلاس میں تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی موجود تھے جس نے ملک کے اندر بھی ایک …

اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 29 دسمبر کو بیجنگ میں ہونے والے مشترکہ تعاون کمیٹی کے چھٹے اجلاس کے انعقاد پر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جو ایک بہت بڑی کامیابی اور اہم سنگ میل ہے، اس اجلاس میں تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی موجود تھے جس نے ملک کے اندر بھی ایک بہت اچھا پیغام دیا اور چینی قیادت کو بھی ایک اچھا اور مثبت پیغام دیا کہ پوری پاکستانی قوم اس منصوبے کے لیے متحد ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام ”سچ تو یہ ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں کئی اور نئے منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی اور سی پیک منصوبے کا حجم 46 ارب ڈالر سے بڑھ کر 54 ارب ڈالر ہو گیا ہے۔

Leave a Reply