بیدیاں روڈ حملے میں شہید ہونیوالے4فوجی جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی گورنر‘وزیر اعلی پنجاب ‘کور کمانڈر لاہور سمیت اعلی سول و عسکری قیادت کی شرکت لاہور۔5 اپریل (اے پی پی )صوبائی دارالحکومت لاہور میں بیدیاں روڈ پر ہونے والے حملے کے شہداء4فوجی جوانوں کی نماز جنازہ ایوب سٹیڈیم میں ادا کر دی گئی ‘ نماز جنازہ میں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ ‘وزیراعلی پنجاب محمد شہباز …
بیدیاں روڈ حملے میں شہید ہونیوالے4فوجی جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

مزید خبریں
بیدیاں روڈ حملے میں شہید ہونیوالے4فوجی جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
گورنر‘وزیر اعلی پنجاب ‘کور کمانڈر لاہور سمیت اعلی سول و عسکری قیادت کی شرکت
لاہور۔5 اپریل (اے پی پی )صوبائی دارالحکومت لاہور میں بیدیاں روڈ پر ہونے والے حملے کے شہداء4فوجی جوانوں کی نماز جنازہ ایوب سٹیڈیم میں ادا کر دی گئی ‘ نماز جنازہ میں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ ‘وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف ‘ کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی ‘ صوبائی وزیر سردار محمد ایوب گادھی ‘ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق سکھیرا ‘ چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید ‘ ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید حیات ‘ لارڈ میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید ‘ سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) امین وینس ‘ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف سمیت اعلی سول و عسکری قیادت نے شرکت کی۔ شہداءکے جسد خاکی کو پورے اعزازات کے ساتھ ایوب سٹیڈیم میں لایا گیا جہاں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ گورنر‘ وزیراعلی‘ کور کمانڈر لاہور سمیت دےگر شخصیات نے شہداءکے جسد خاکی کو کندھا دیا۔شہادت پانے والے فوجی جوانوں مےں حوالدار محمد رےاض، سپاہی ساجد علی،سپاہی عبداللہ، اور لانس نائےک ارشاد شامل ہےں۔







