لاہور۔5 اپریل (اے پی پی ) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ بیدیاں روڈ پر مردم شماری کے عملے کو لے جانے والی دو ہائی ایس وینوں، جن میں فوجی جوان و دیگر عملے کے افراد سوار تھے ، میں اچانک زور دار دھماکہ کے نتیجے میں پانچ افراد شہید جبکہ 19 زخمی ہوگئے،دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اردگر د کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے،دھماکے کے فوری بعد امدادی …
لاہور میں مردم شماری کے عملے کو لے جانے والی ہائی ایس وین میں زور دار دھماکہ ،5 افراد شہید،19 زخمی

مزید خبریں
لاہور۔5 اپریل (اے پی پی ) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ بیدیاں روڈ پر مردم شماری کے عملے کو لے جانے والی دو ہائی ایس وینوں، جن میں فوجی جوان و دیگر عملے کے افراد سوار تھے ، میں اچانک زور دار دھماکہ کے نتیجے میں پانچ افراد شہید جبکہ 19 زخمی ہوگئے،دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اردگر د کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے،دھماکے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے 9 زخمیوں کو جنرل ہسپتال لاہور جبکہ 7زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا،دہشت گردی کے واقعہ میں شہید ہونے والوں کی میتوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔







