بیرسٹر سلطان محمودکی کامیابی تحریک انصاف کے منشور اور وزیراعظم کی قیادت پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہے، ،عامر محمود کیانی

اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اے پی پی) میرپور کے ضمنی انتخاب میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کامیابی تحریک انصاف کے منشور اور وزیراعظم کی قیادت پر کشمیری عوام کے اعتماد کا اظہار ہے، ملک کے دیگر حصوں کی طرح آزاد کشمیر میں بھی تحریکِ انصاف مقبول ترین جماعت بن کر ابھر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریکِ انصاف عامر محمود کیانی نے حلقہ ایل …

اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اے پی پی) میرپور کے ضمنی انتخاب میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کامیابی تحریک انصاف کے منشور اور وزیراعظم کی قیادت پر کشمیری عوام کے اعتماد کا اظہار ہے، ملک کے دیگر حصوں کی طرح آزاد کشمیر میں بھی تحریکِ انصاف مقبول ترین جماعت بن کر ابھر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریکِ انصاف عامر محمود کیانی نے حلقہ ایل اے 3 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں تحریکِ انصاف کے نامزد امیدوار بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی تاریخی فتح پر کیا۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ایل اے 3 میں ضمنی انتخاب کے دوران کشمیری عوام نے اپنے سیاسی مستقبل کی سمت کا تعین کر دیا ہے، کشمیری رائے دہندگان نے واضح کر دیا کہ مسئلہ کشمیر کو سیاست چمکانے کا وسیلہ بنانے والوں کیلئے کشمیر کی سیاست میں مزید گنجائش موجود نہیں، جدوجہد حق خود ارادیت کے اہم مرحلہ پر کشمیری وزیراعظم کی قیادت پر یکسو اور متفق ہو چکے ہیں، بھرپور مہم کے ذریعے عوام تک تحریک انصاف کا پیغام پہنچانے اور کامیابی سمیٹنے پر بیرسٹر سلطان محمود اور کارکنان مبارکباد کے مستحق ہیں۔