بیرون ملک مقیم پاکستانی کاروباری طبقہ ملک میں سرمایہ کاری کر کے قومی ترقی کے عمل میں شامل ہو، قائمقام صدر محمد صادق سنجرانی

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) قائمقام صدر محمد صادق سنجرانی نے بیرون ملک مقیم پاکستانی کاروباری طبقہ پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کر کے قومی ترقی کے عمل میں شامل ہو۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بحرین میںمقیم پاکستانی تاجروں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا جس نے منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ان سے ملاقات کی۔ قائمقام صدر …

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) قائمقام صدر محمد صادق سنجرانی نے بیرون ملک مقیم پاکستانی کاروباری طبقہ پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کر کے قومی ترقی کے عمل میں شامل ہو۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بحرین میںمقیم پاکستانی تاجروں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا جس نے منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ان سے ملاقات کی۔ قائمقام صدر نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کےلئے ماحول انتہائی ساز گار ہے اور بیرون ملک مقیم پاکستانی کاروباری طبقے کو اپنے ملک کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہئے۔ بحرین چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد ساجد کی سربراہی میں قائمقام صدر پاکستان کو بحرین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل اوربالخصوص پاکستانی شہریوں کو ویزوںکے اجراءکے حوالے سے مشکلات سے آگاہ کیا گیا۔ قائمقام صدر نے کہا کہ وہ متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو بحرین میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کےلئے بحرین کی حکومت کے ساتھ رابطے کا کہیں گے تاکہ جلد ازجلد ان مسائل کا حل تلاش کیا جا سکے۔

مزید خبریں