اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت اور سرکاری زبان کے طور پر اردو کو نافذ کرنے کیلئے بنائی گئی وفاقی کابینہ کمیٹی کے چیئرمین انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے ایک خط میں تمام وفاقی وزراءاور انچارج ڈویژنز سے کہا ہے کہ 20 مارچ 2018ءتک اپنی وزارتوں میں اردو کے سرکاری زبان کے طور پر نفاذ کیلئے اقدامات سے آگاہ کریں۔ …
بیس مارچ 2018ءتک اپنی وزارتوں میں اردو کے سرکاری زبان کے طور پر نفاذ کیلئے اقدامات سے آگاہ کریں، بلیغ الرحمن

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت اور سرکاری زبان کے طور پر اردو کو نافذ کرنے کیلئے بنائی گئی وفاقی کابینہ کمیٹی کے چیئرمین انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے ایک خط میں تمام وفاقی وزراءاور انچارج ڈویژنز سے کہا ہے کہ 20 مارچ 2018ءتک اپنی وزارتوں میں اردو کے سرکاری زبان کے طور پر نفاذ کیلئے اقدامات سے آگاہ کریں۔ وزیراعظم کے جانب سے 6 جولائی 2015ءکو جاری احکامات کی روشنی میں تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو پہلے ہی مطلع کیا گیا تھاکہ وہ اردو کے سرکاری زبان کے طور پر نفاذ کیلئے وسط مدتی اور طویل مدتی اقدامات کریں۔








