بینچ اور بار ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں، انصاف کی فراہمی کیلئے بینچ اور بار دونوں کو محنت کرنی چاہئے، جسٹس گلزار احمد

اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ بینچ اور بار ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں، انصاف کی فراہمی کیلئے بینچ اور بار دونوں کو محنت کرنی چاہیے ،بار کا فرض ہے کہ وہ میرٹ پر مقدمات دائر کریں تاکہ متاثرہ فریقین کو بینچ سے فوری انصاف مل سکے۔پیر کو سپریم کورٹ سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ …

اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ بینچ اور بار ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں، انصاف کی فراہمی کیلئے بینچ اور بار دونوں کو محنت کرنی چاہیے ،بار کا فرض ہے کہ وہ میرٹ پر مقدمات دائر کریں تاکہ متاثرہ فریقین کو بینچ سے فوری انصاف مل سکے۔پیر کو سپریم کورٹ سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بہالپور بار ایسوسی ایشن کے 21 رکنی وفد نے صدر بار راجہ محمد سہیل افتخار کی سربراہی میں یہاں چیف جسٹس گلزار احمد سے ملاقات کی ۔ دوران گفتگو چیف جسٹس گلزار احمد نے وفد کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ بینچ اور بار ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں، انصاف کی فراہمی کیلئے دونوں کو محنت کرنی چاہیے تاکہ متاثرہ فریقین کو فوری انصاف مل سکے ،انہوں نے کہا کہ کہ وکلاء اپنے پیشے کے ساتھ ایمانداری دکھا یں اور کیسز میں میرٹ پر دلائل دیں تاکہ متاثرہ فریقین کو انصاف مل سکے ،چیف جسٹس آف پاکستان نے وکلاء کو پیشہ وارانہ زندگی میں کامیابی اور کیسز کی بہترین تیاری کیلئے زیادہ سے زیادہ پڑھنے کا مشورہ دیا ۔ ملا قات کے آخر میں وفد نے چیف جسٹس آف پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں بہالپور بار آنے کی دعوت بھی دی۔