بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اور این آر ٹی سی ہری پور کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے

اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد اور این آر ٹی سی ، ہری پور کے درمیان تحقیق، اختراع اور صنعت و جامعہ کے اشتراک کے فروغ کے لئے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کئے گئے۔ اسلامی یونیورسٹی سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یونیورسٹی کی جانب سے صدر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد اور این آر ٹی سی کی جانب سے ڈپٹی منیجنگ …

اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد اور این آر ٹی سی ، ہری پور کے درمیان تحقیق، اختراع اور صنعت و جامعہ کے اشتراک کے فروغ کے لئے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کئے گئے۔ اسلامی یونیورسٹی سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یونیورسٹی کی جانب سے صدر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد اور این آر ٹی سی کی جانب سے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر بریگیڈیئر (ر) عمر عبدالرشید نے یادداشت پر دستخط کئے۔این آر ٹی سی کے وفد میں بریگیڈیئر (ر) عمر عبدالرشید، شکیل احمد (جی ایم ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، عمار رشاد (ایکسپورٹ ہیڈ)، ایئر وائس مارشل (ر) اسد اکرام (کنسلٹنٹ R&D) اور کرنل (ر) ثناء اللہ (چیف کوآرڈینیشن آفیسر) شامل تھے۔تقریب میں آئی آئی یو آئی کے ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر محمد عامر، ڈاکٹر محمد ثقلین، انچارج لنکیجز آفس اور دیگر متعلقہ حکام بھی شریک ہوئے۔

معاہدے کے تحت دونوں ادارے مشترکہ تحقیقی و مشاورتی منصوبوں، انٹیلیکچوئل پراپرٹی مینجمنٹ، طلبہ کے لئے انٹرن شپ اور ملازمت کے مواقع فراہم کریں گے۔اس کے علاوہ جامعہ کے اساتذہ کے لئے صنعتی تجربہ، مشترکہ تحقیقی کانفرنسیں اور اعلیٰ ٹیکنالوجی منصوبہ جات کے لئے تجاویز کی تیاری بھی شامل ہے۔اس موقع پر صدر جامعہ ڈاکٹر احمد سعد الاحمد نے کہا کہ جامعہ اور صنعت کا اشتراک عملی اور باہمی فائدے پر مبنی ہوتا ہے اور یہ شراکت داری دونوں کے لئے “ون ون” صورتحال پیدا کرتی ہے۔ وائس پریذیڈنٹ (ریسرچ اینڈ انٹرپرائز) ڈاکٹر احمد شجاع سید نے وفد کو جامعہ کی علمی و تحقیقی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ بریگیڈیئر (ر) عمر عبدالرشید نے اس معاہدے کو ایک اہم قدم قرار دیا جو مشترکہ منصوبوں کے لئے نئے راستے کھولے گا۔یہ معاہدہ ملک میں علمی و صنعتی روابط کے فروغ اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کی مشترکہ کاوشوں کی عکاسی کرتا ہے۔