اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کورونا وبا نے دنیا بھر کی معیشتوں کو متاثر کیا، بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایسا اضافہ نہیں دیکھا۔ ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر سینیٹرشبلی فراز نے کہا کہ اسی وجہ سے قیمتوں میں نظرثانی کرنا پڑی تاہم خطے کے دیگر ممالک کی نسبت …
بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایسا اضافہ نہیں دیکھا، اسی وجہ سے پیٹرولیم کی قیمتوں میں نظرثانی کرنا پڑی ، شبلی فراز

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کورونا وبا نے دنیا بھر کی معیشتوں کو متاثر کیا، بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایسا اضافہ نہیں دیکھا۔ ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر سینیٹرشبلی فراز نے کہا کہ اسی وجہ سے قیمتوں میں نظرثانی کرنا پڑی تاہم خطے کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں کم اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح پہلی ترجیح ہے،انہیں ریلیف دینے کی کوشش کرتے رہیں گے۔








