بین الاقوامی شہرت یافتہ کمپنیوں کی پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری حکومت کی کامیاب پالیسیوں کی مظہر ہے، غلام سرور خان

اسلام آباد ۔ 16 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ کمپنیوں کی پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری حکومت کی کامیاب پالیسیوں کی مظہر ہے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو یونائیٹڈ انرجی گروپ لمیٹڈ کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں یونائیٹڈ انرجی پاکستان لمیٹڈ (یو ای پی) گروپ کے چیف ایگزیکٹو چو جین فینڈ بھی …

اسلام آباد ۔ 16 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ کمپنیوں کی پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری حکومت کی کامیاب پالیسیوں کی مظہر ہے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو یونائیٹڈ انرجی گروپ لمیٹڈ کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں یونائیٹڈ انرجی پاکستان لمیٹڈ (یو ای پی) گروپ کے چیف ایگزیکٹو چو جین فینڈ بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے وفد سے پاکستان تیل و گیس کی تلاش اور پیداوار سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا، حکومت ملک میں تیل و گیس کی تلاش اور پیداوار سے منسلک مقامی اور بین الاقوامی کمپنی کی بھرپور حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیل و گیس کی مد میں درآمدی بل میں کمی لانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، یو ای پی، یونائٹیڈ انرجی گروپ لمیٹڈ کی سبسیڈری کمپنی ہے جو کہ بدین اور سانگھڑ کے مختلف علاقوں میں کام کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ کوہان بلاک، بلوچستان میں بھی کام کر رہے ہیں، یو ای پی نے پی پی ایل کے ساتھ باہمی تعاون کا معاہدہ بھی کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو ای پی نے کوٹری نورتھ بلاک میں ایک اہم دریافت کی ہے جس کے تحت مزید گیس سسٹم میں داخل کی جائے گی، لطیف ون پر بھی کمپنی مزید کام کر رہی ہے۔

Leave a Reply