اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے بعد تاجکستان کے پارلیمانی وفد اپنے وطن واپس روانہ ہو گیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق وفد کی قیادت وائس سپیکرہاؤس آف ریپریزنٹیٹیوز، تاجکستان عزیز گیوزودا نے کی ۔ وفد روانگی کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا، جہاں سینیٹ آف پاکستان کے اعلیٰ عہدیداران نے وفد کو الوداع کہا۔عزیز گیوزودا نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی …
بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے بعد تاجکستان کے پارلیمانی وفد اپنے وطن واپس روانہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے بعد تاجکستان کے پارلیمانی وفد اپنے وطن واپس روانہ ہو گیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق وفد کی قیادت وائس سپیکرہاؤس آف ریپریزنٹیٹیوز، تاجکستان عزیز گیوزودا نے کی ۔
وفد روانگی کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا، جہاں سینیٹ آف پاکستان کے اعلیٰ عہدیداران نے وفد کو الوداع کہا۔عزیز گیوزودا نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں منعقدہ بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کے کامیاب انعقاد کو سراہا۔
انہوں نے پاکستان کی عالمی امن، پارلیمانی تعاون اور باہمی ترقی کے فروغ کے لیے کی گئی کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔تاجکستان کے وفد نے پاکستان کی حکومت، پارلیمنٹ اور عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔








