لاہور۔31اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کی بیوروکریسی کو بدلتے ہوئے حالات اور جدید تقاضوں کے مطابق خود کو انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلجنس )سے ہم آہنگ کرنا ہوگا تاکہ طرز حکمرانی کو موثر، شفاف اور نتیجہ خیز بنایا جا سکے۔وہ جمعہ کے روز نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور میں منعقدہ 123ویں نیشنل …
بیوروکریسی کو بدلتے حالات کے مطابق ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت سے ہم آہنگ ہونا ہوگا،مصدق ملک

مزید خبریں
لاہور۔31اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کی بیوروکریسی کو بدلتے ہوئے حالات اور جدید تقاضوں کے مطابق خود کو انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلجنس )سے ہم آہنگ کرنا ہوگا تاکہ طرز حکمرانی کو موثر، شفاف اور نتیجہ خیز بنایا جا سکے۔وہ جمعہ کے روز نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور میں منعقدہ 123ویں نیشنل مینجمنٹ کورس اور 38ویں سینئر مینجمنٹ کورس کی سرٹیفکیٹ ایوارڈ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
ڈاکٹر مصدق ملک نے کورس مکمل کرنے والے افسران کو مبارکباد د یتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بیوروکریسی نہ صرف قابل اور تجربہ کار ہے بلکہ قومی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے پالیسی سازی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں گورننس کے چیلنجز تیزی سے بدل رہے ہیں، اس لیے انتظامی اداروں کو بھی اپنے طریقہ کار اور سوچ میں جدیدیت لانی ہوگی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے سرکاری امور میں شفافیت، تیزی اور کارکردگی میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔
تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر مصدق ملک نے کامیاب افسران میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ افسران اپنی تربیت کے دوران حاصل کردہ علم و تجربے کو عملی میدان میں بروئے کار لا کر ملک کی ترقی اور عوامی خدمت کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔








