اسلام آباد ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2019-20ءمیں جولائی تا اگست کے دوران بیڈ وئیر کی ملکی برآمدات میں29.31 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19 ءکے پہلے 2ماہ کے دوران 49ہزار 11 ملین روپے مالیت کی بیڈ وئیر برآمد کی گئیں جبکہ رواں مالی سال 2019-20ءمیں جولائی تا اگست کے دوران بیڈ وئیر …
بیڈ وئیر کی ملکی برآمدات میں29.31 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2019-20ءمیں جولائی تا اگست کے دوران بیڈ وئیر کی ملکی برآمدات میں29.31 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19 ءکے پہلے 2ماہ کے دوران 49ہزار 11 ملین روپے مالیت کی بیڈ وئیر برآمد کی گئیں جبکہ رواں مالی سال 2019-20ءمیں جولائی تا اگست کے دوران بیڈ وئیر کی ملکی برآمدات 63 ہزار 376ملین روپے تک بڑھ گئیں۔اس طرح گزشتہ مالی سال 2018-19ءکے پہلے 2 ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2019-20ءکے اسی عرصہ کے دوران بیڈ وئیر کی ملکی برآمدات میں 14ہزار 365 ملین روپے یعنی 29.31 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔







