بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے ساتھ ہی مریم نواز ‘حسن اور حسین نواز پاکستان آئیں گے ‘وفاقی وزیر داخلہ

اسلام آباد ۔ 06 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے ساتھ ہی مریم نواز ‘حسن اور حسین نواز پاکستان آئیں گے ‘بیماری پر تو سیاست ہر گز نہیں ہونی چاہیے‘میری والدہ کو کینسر تھا تو ایک سال دنیا کے سارے کام چھوڑ کر والدہ کی خدمت کی ہے ‘ہر اولاد کی یہ ہی خواہش ہوتی ہے …

اسلام آباد ۔ 06 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے ساتھ ہی مریم نواز ‘حسن اور حسین نواز پاکستان آئیں گے ‘بیماری پر تو سیاست ہر گز نہیں ہونی چاہیے‘میری والدہ کو کینسر تھا تو ایک سال دنیا کے سارے کام چھوڑ کر والدہ کی خدمت کی ہے ‘ہر اولاد کی یہ ہی خواہش ہوتی ہے ۔پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز لندن میںزیر علاج ہیں ‘کینسر کے مرض سے ان کی ریکوری ہورہی ہے‘یہ سب جانتے ہیں لیکن مشکل دیکھتے ہوئے بھی اس معاملے پر سیاست کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا ہر اولاد والدین کی بیماری پر پاس رہ کر خدمت کرتی ہے ‘مریم نواز ‘حسن نواز اور حسین نواز بھی والدہ کی خدمت پر مامور ہیں ‘ جیسے ہی بیگم کلثوم نواز روبصحت ہونگی ان کے بچے پاکستان آجائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ میری والدہ کو بھی کینسر تھا، پورا ایک سال دنیا کے سارے کام چھوڑ کر والدہ کی خدمت کی ہے ۔

Leave a Reply