بی آئی ایس پی سرکاری، خود مختار، پرائیویٹ اور بین الاقوامی اداروں کیساتھ ڈیٹا کا اشتراک کررہا ہے، موجودہ حکومت کے تین سالوں کے دوران اس میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے ،ماروی میمن

بی آئی ایس پی سرکاری، خود مختار، پرائیویٹ اور بین الاقوامی اداروں کیساتھ ڈیٹا کا اشتراک کررہا ہے، موجودہ حکومت کے تین سالوں کے دوران اس میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے ،ماروی میمن اسلام آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی) قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری (این ایس ای آر) ایک قومی اثاثہ ہے جسے سماجی، ترقیاتی، صحت، تعلیم، بحالی اور مائیکرو فنانس کے 50سے زائد ادارے اپنے فلاحی …

بی آئی ایس پی سرکاری، خود مختار، پرائیویٹ اور بین الاقوامی اداروں کیساتھ ڈیٹا کا اشتراک کررہا ہے، موجودہ حکومت کے تین سالوں کے دوران اس میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے ،ماروی میمن

اسلام آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی) قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری (این ایس ای آر) ایک قومی اثاثہ ہے جسے سماجی، ترقیاتی، صحت، تعلیم، بحالی اور مائیکرو فنانس کے 50سے زائد ادارے اپنے فلاحی اور ترقیاتی اقدامات کی مصوبہ بندی کیلئے استعمال کررہے ہیں، بی آئی ایس پی شراکت داری کے ذریعے ترقی پر یقین رکھتا ہے اور ڈیٹا کے اشتراک کے حوالے سے آزاد پالیسی کو اپناتا ہے۔بی آئی ایس پی سرکاری، خود مختار، پرائیویٹ اور بین الاقوامی اداروں کیساتھ ڈیٹا کا اشتراک کررہا ہے اور موجودہ حکومت کے گزشتہ تین سالوں کے دوران اس میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی، ایم این اے ماروی میمن نے بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹر میں ڈیٹا شیئرنگ پرمنعقدہ اجلاس کے دوران کیا۔

Leave a Reply