اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی) قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری (این ایس ای آر)ایک قومی اثاثہ ہے جسے سماجی، ترقیاتی، صحت، تعلیم، بحالی اور مائیکرو فنانس کے 50 سے زائد ادارے اپنے فلاحی اور ترقیاتی اقدامات کی مصوبہ بندی کیلئے استعمال کررہے ہیں۔بی آئی ایس پی شراکت داری کے ذریعے ترقی پر یقین رکھتا ہے اور ڈیٹا کے اشتراک کے حوالے سے آزاد پالیسی اپناتا ہے۔بی آئی …
بی آئی ایس پی شراکت داری کے ذریعے ترقی پر یقین، ڈیٹا کے اشتراک کے حوالے سے آزاد پالیسی اپناتا ہے‘ کئی سماجی ادارے اپنے فلاحی اور ترقیاتی اقدامات کی منصوبہ بندی کیلئے بی آئی ایس پی این ایس ای آر کو استعمال کرچکے ہیں،ماروی میمن

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی) قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری (این ایس ای آر)ایک قومی اثاثہ ہے جسے سماجی، ترقیاتی، صحت، تعلیم، بحالی اور مائیکرو فنانس کے 50 سے زائد ادارے اپنے فلاحی اور ترقیاتی اقدامات کی مصوبہ بندی کیلئے استعمال کررہے ہیں۔بی آئی ایس پی شراکت داری کے ذریعے ترقی پر یقین رکھتا ہے اور ڈیٹا کے اشتراک کے حوالے سے آزاد پالیسی اپناتا ہے۔بی آئی ایس پی سرکاری، خود مختار، پرائیویٹ اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ ڈیٹا کا اشتراک کررہا ہے اور موجودہ حکومت کے گزشتہ تین سال کے دوران اس میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی، ایم این اے ماروی میمن نے بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹر میں ڈیٹا شیئرنگ بارے اجلاس کے دوران کیا۔







