تئیس مارچ یوم تجدید عہد کا دن ہے، عہد کریں گے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی، طلال چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ 23 مارچ یوم تجدید عہد کا دن ہے، اس دن عہد کریں گے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ بھارت گیدڑ بھبکیاں مارتا ہے، اندر کچھ اور باہر کچھ اور بات کرتا ہے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے …

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ 23 مارچ یوم تجدید عہد کا دن ہے، اس دن عہد کریں گے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ بھارت گیدڑ بھبکیاں مارتا ہے، اندر کچھ اور باہر کچھ اور بات کرتا ہے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں ہزاروں لوگوں نے جانیں دیں جبکہ سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے ملک و قوم کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا۔ قوم شہداءکو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے ملک کے لئے اپنے خون کا عطیہ دیا۔ 23 مارچ یوم تجدید عہد کا دن ہے، اس دن عہد کریں گے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی جبکہ دہشت گردی کے خاتمے کا کریڈٹ تمام لوگوں کو جاتا ہے۔

Leave a Reply