اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):تاجروکاروباری برادری اورٹیکس بارایسوسی ایشن نے ایف بی آر ٹیکس پالیسی یونٹ کے قیام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ ٹیکس اصلاحات کے عمل کوآگے بڑھانے کی سمت میں اہم قدم ہے۔ایف بی آر کی پالیسی بورڈ کے اجلاس میں ایک روزقبل وزارت خزانہ کے انتظامی کنٹرول سے آزاد ٹیکس پالیسی یونٹ کے قیام کی منظوری دیدی گئی تھی ، ٹیکس پالیسی یونٹ وزارت تجارت …
تاجر،کاروباری برادری اورٹیکس بارز کی جانب سے ٹیکس پالیسی یونٹ کے قیام کا خیرمقدم

مزید خبریں
اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):تاجروکاروباری برادری اورٹیکس بارایسوسی ایشن نے ایف بی آر ٹیکس پالیسی یونٹ کے قیام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ ٹیکس اصلاحات کے عمل کوآگے بڑھانے کی سمت میں اہم قدم ہے۔ایف بی آر کی پالیسی بورڈ کے اجلاس میں ایک روزقبل وزارت خزانہ کے انتظامی کنٹرول سے آزاد ٹیکس پالیسی یونٹ کے قیام کی منظوری دیدی گئی تھی ، ٹیکس پالیسی یونٹ وزارت تجارت کے تحت قائم نیشنل ٹیرف کمیشن کے خطوط پرکام کرتے ہوئے اندرونی محصولات میں اضافہ کیلئے پالیسی سفارشات تیارکرے گا ،ٹیکس پالیسی یونٹ کیلئے نیا ڈھانچہ قائم ہوگا جس میں ایف بی آر کے ممبران سمیت تعلیم، تھینک ٹینکس، اورنجی شعبہ کے مالی اورزری ماہرین شامل ہوں گے۔ممبران محصولات میں اضافہ کیلئے خودمختاری کاری کے ساتھ جامع تجاویز اورسفارشات مرتب کریں گے ۔اسلام آباد چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹریز کے صدرسرداریاسرالیاس نے اے پی پی کوبتایا کہ آزادانہ ٹیکس پالیسی تاجر اورکاروباری برادری کا ایک دیرینہ مطالبہ رہاہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹیکس پالیسی یونٹ کے قیام کی منظوری ٹیکس کے شعبہ میں اصلاحات کی سمت میں اہم قدم ہے۔ اس سے محصولات اکھٹاکرنے والے اداروں کی جانب سے ہراسمنٹ کا تدارک ہوگا جبکہ محصولات میں اضافہ بھی ممکن ہوجائیگا۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی دیرپا اورپائیداراقتصادی ترقی اورخوشحالی کیلئے تاجر اورکاروباری برادری ٹیکس دینا چاہتی ہے تاہم یہ امرضروری ہے کہ ٹیکس کانظام منصفانہ اورتاجر، کاروبار وٹیکس دہندگان کیلئے باسہولت ہوں۔انہوں نے کہاکہ ٹیکس کے شعبہ میں اصلاحات کاتسلسل جاری رکھنا ہوگا۔راولپنڈی اسلام آباد ٹیکس بارایسوسی ایشن کے صدرراشدابراہیم نے بتایا کہ ٹیکس بارزکا ہمیشہ سے یہ موقف رہاہے کہ ٹیکس پالیسی کو ٹیکس اکھٹاکرنے والے اداروں کی انتظامی کنٹرول سے آزادرکھنا چاہئیے۔جوادارے محصولات اکھٹاکررہے ہیں ان کی ساری توجہ کلیکشن پرہوتی ہے اوریہ ادارے ٹیکس دہندگان کیلئے دوستانہ پالیسی تیارنہیں کرسکتے۔انہوں نے کہاکہ ٹیکس پالیسی یونٹ میں ایسے لوگوں کوشامل کرنا چاہیے جن کے پاس مطلوبہ مہارت اورتجربہ موجود ہوں۔ انہوں نے کہاکہ ٹیکس پالیسی یونٹ کو ایف بی آر کے کنٹرول سے بھی باہرہونا چاہیے۔راشدابراہیم نے کہاکہ ٹیکسوں کے حوالہ سے پالیسی آزادانہ طورپربنانے کیلئے اقدامات خوش آئند ہے اوریہ سلسلہ جاری رکھنا چاہیے۔ایف بی آر کے سابق چئیرمین شبرزیدی نے ٹیکس پالیسی یونٹ کے قیام پروزیراعظم عمران خان کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاہے کہ ٹیکس پالیسی انتظامی نہیں بلکہ اقتصادیات سے منسلک معاملہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹیکس پالیسی کوایف بی آر سے علیحدہ کرنے کااقدام خوش آئندہے ، پاکستان ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کو یادرکھے گا۔








