تاجروں کو پالیسی فیصلوں میں شامل کیا جائے، صدر آل پاکستان انجمن تاجران

اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدراشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام سے سرمایہ کاری، کاروبار اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں مدد حاصل کی جاسکتی ہے ۔ اتوار کو جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تاجر وں کو درپیش مہنگی توانائی سمیت زیادہ شرح سود کے مسائل سے ریلیف دیا جانا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ …

اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدراشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام سے سرمایہ کاری، کاروبار اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں مدد حاصل کی جاسکتی ہے ۔ اتوار کو جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تاجر وں کو درپیش مہنگی توانائی سمیت زیادہ شرح سود کے مسائل سے ریلیف دیا جانا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ تاجر ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اس لئے بطور شراکت دار تاجر طبقہ کو بھی پالیسی فیصلوں میں شامل کیا جانا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ زمینی حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے طویل المدت پالیسیاں بنائی جائیں تاکہ ان کے مثبت نتائج برآمد ہو سکیں ۔ حکومت تاجروں سے مشاورت کے ساتھ پالیسیاں تشکیل دے اور کاروبار دوست ماحول فراہم کرے تاکہ معیشت کو پائیدار بنیادیں فراہم ہو سکیں ۔