سیالکوٹ ۔03 نومبر (اے پی پی):انجمن تاجران مولوی ابراہیم بازار سیالکوٹ کی تقریبِ حلف وفاداری ایک پروقار انداز میں منعقد ہوئی ،جس میں مختلف تجارتی تنظیموں کے صدور، جنرل سیکرٹریز، تاجر رہنماؤں ، مختلف مکاتبِ فکر کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں نو منتخب صدر رانا عمران اور جنرل سیکرٹری دیگر نو منتخب عہدیداران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ نظامت کے فرائض حافظ محمد احسن …
تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ممبر صوبائی اسمبلی فیصل اکرام

مزید خبریں
سیالکوٹ ۔03 نومبر (اے پی پی):انجمن تاجران مولوی ابراہیم بازار سیالکوٹ کی تقریبِ حلف وفاداری ایک پروقار انداز میں منعقد ہوئی ،جس میں مختلف تجارتی تنظیموں کے صدور، جنرل سیکرٹریز، تاجر رہنماؤں ، مختلف مکاتبِ فکر کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں نو منتخب صدر رانا عمران اور جنرل سیکرٹری دیگر نو منتخب عہدیداران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ نظامت کے فرائض حافظ محمد احسن نے سرانجام دیے جبکہ تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی فیصل اکرم نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
فیصل اکرم نے اپنے خطاب میں کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ان کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، سیالکوٹ کے تاجر نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کر رہے ہیں بلکہ ملکی ترقی و خوشحالی میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت تاجر برادری کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی، مارکیٹوں میں سکیورٹی، صفائی، ٹریفک و دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔
انہوں نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ تاجروں کے مسائل کے حل اور کاروباری استحکام کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔نو منتخب صدر رانا عمران نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ انجمن تاجران مولوی ابراہیم بازار تاجروں کے حقوق کے تحفظ اور باہمی اتحاد کے فروغ کے لیے ہمیشہ سرگرم رہے گی۔ جنرل سیکرٹری نے کہا کہ تنظیم تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے انتظامیہ کے ساتھ بھرپور رابطہ رکھے گی۔








