دبئی۔ 30دسمبر (اے پی پی) بھارتی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، نیوزی لینڈ نے ایک درجہ ترقی کے ساتھ جنوبی افریقہ سے تیسری پوزیشن چھین لی، پاکستان نے ایک سیڑھی چڑھ کر دوبارہ چھٹی پوزیشن سنبھال لی۔ اتوار کو آئی سی سی نے تازہ ترین ٹیسٹ ٹیم رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت بھارتی …
تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ، پاکستانی ٹیم نے دوبارہ چھٹی پوزیشن سنبھال لی
دبئی۔ 30دسمبر (اے پی پی) بھارتی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، نیوزی لینڈ نے ایک درجہ ترقی کے ساتھ جنوبی افریقہ سے تیسری پوزیشن چھین لی، پاکستان نے ایک سیڑھی چڑھ کر دوبارہ چھٹی پوزیشن سنبھال لی۔ اتوار کو آئی سی سی نے تازہ ترین ٹیسٹ ٹیم رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت بھارتی ٹیم 116 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ بدستور سرفہرست ہے، انگلش ٹیم 108 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے، نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو آخری ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر ایک درجہ ترقی پا کر جنوبی افریقہ کو تیسری پوزیشن سے محروم کر دیا، جنوبی افریقن ٹیم پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ جیتنے کے باوجود تیسری پوزیشن کا دفاع نہ کر سکے اور تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلی گئی









