تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ، ویرات کوہلی، ربادا اور شکیب الحسن کا ٹاپ پوزیشنز کے ساتھ سال کا اختتام

دبئی۔ 31دسمبر (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں ویرات کوہلی، کگیسوربادا اور شکیب الحسن ٹاپ پوزیشنز کے ساتھ سال 2018ء کا اختتام کرنے میں کامیاب رہے، بابر اعظم کی 9، ہنری نیکولز کی 2 اور ٹام لیتھم کی 8 درجے ترقی ہوئی ہے، بائولرز میں پیٹ کمنز 5 درجے ترقی کے ساتھ کیریئر بہترین تیسرے نمبر پر آ گئے، ٹرینٹ …

دبئی۔ 31دسمبر (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں ویرات کوہلی، کگیسوربادا اور شکیب الحسن ٹاپ پوزیشنز کے ساتھ سال 2018ء کا اختتام کرنے میں کامیاب رہے، بابر اعظم کی 9، ہنری نیکولز کی 2 اور ٹام لیتھم کی 8 درجے ترقی ہوئی ہے، بائولرز میں پیٹ کمنز 5 درجے ترقی کے ساتھ کیریئر بہترین تیسرے نمبر پر آ گئے، ٹرینٹ بولٹ کی 7 درجے ترقی کے ساتھ ٹاپ ٹین میں انٹری ہوئی ہے، ساتویں نمبر پر آ گئے، جسپریت بمرا 16 درجے بہتری کے ساتھ 12ویں نمبر پر آ گئے، شاہین شاہ آفریدی 38 درجے لمبی چھلانگ لگا کر 73ویں نمبر پر آ گئے۔ پیر کو آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے تحت بلے بازوں میں کوہلی بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، کین ولیمسن دوسرے اور سٹیون سمتھ تیسرے، چیتشور پوجارا چوتھے نمبر پر موجود ہیں