تحریک انصاف بر سر اقتدار آکر ایسا معاشرہ تشکیل دے گی جس میں تمام لوگوں کو برابری کی بنیاد پر حقوق ملیں، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی): آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف بر سر اقتدار آکر معاشرے سے برائیوں کا خاتمہ کرکے ایک ایسا معاشرہ تشکیل دے گی جس میں تمام لوگوں کو برابری کی بنیاد پر حقوق ملیں اور ہم سب ملکر آزاد کشمیرکو ایک ماڈل اسٹیٹ بنائیں گے۔ آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف …

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی): آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف بر سر اقتدار آکر معاشرے سے برائیوں کا خاتمہ کرکے ایک ایسا معاشرہ تشکیل دے گی جس میں تمام لوگوں کو برابری کی بنیاد پر حقوق ملیں اور ہم سب ملکر آزاد کشمیرکو ایک ماڈل اسٹیٹ بنائیں گے۔ آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف بر سر اقتدار آ کر عوام کے ساتھ ہونے والی ناا نصافیوں کے ازالے کے ساتھ ساتھ کریشن کے خاتمے اورلوٹ کھسوٹ کی سیاست کا خاتمہ کرے گی۔ عمران خان کے وڑن کے مطابق آزاد کشمیر کے عوام کو ان کی دہلیزپر سہولیات فراہم کریں گے۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کنٹرول لائن کے قریب رہنے والے لوگوں کے لئے ساڑھے تین ارب روپے کا پیکیج دیا ہے میں کنٹرول لائن کے قریب تمام علاقوں کا بذات خود دورہ کر رہا ہوں تاکہ یہ ریلیف پیکیج درست طریقے سے لوگوں تک پہنچ سکے۔لائن آف کنٹرول پر آئے روز بھارتی جارحیت سے قریبی دیہاتوں میں بسنے والے لوگ شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ بھارت کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ بند کرے۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو انٹرنیشنل فورم پر جس انداز سے اجاگر کیا ہے وہ لائق تحسین ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کشمیرتحصیل کوٹلی کے جنرل سیکرٹری مبشر طفیل کی جانب سے رولی حویلی میں اپنے اعزاز میں دئیے گئے ایک بڑے ناشتے کے موقع پر ایک استقبالیہ سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر استقبالیہ میں تحریک انصاف کے سینئر رہنماو¿ں کے علاوہ معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے خطاب میں ایک شانددار تقریب کے انعقاد پر مبشر طفیل کا شکریہ ادااکرتے ہوئے کہا کہ وینس برادری نہ صرف کوٹلی بلکہ میرپور کھڑی چک سواری اور دیگر علاقوں میں بھی بڑی تعداد میں ہے اگر یہ لوگ متحد ہو جائیں تو مزید چھ سیٹیں نکل سکتی ہیں۔ انہوں نے سابق چیف جسٹس چوہدری رحیم داد پروفیسر طفیل اور دیگر زعمائ کی خدمات کو بھرپور خراج عقیدت بھی پیش کیا۔ انہوں نے کہا ک وزیراعظم عمران خان نے مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی حکومت کو بھی بھاری فنڈز دئیے ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی خواہش ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے انصاف کارڈ آزاد کشمیر کے ہر شہری کو دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس فیصلے سے آزاد کشمیر کا کوئی شہری انصاف صحت کارڈ سے محروم نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اآزاد کشمیر بھر میں عوامی رابطہ مہم میں مصروف ہے اور عوام کی بڑی تعداد جوق در جوق جماعت میں شامل ہو رہی ہے۔ اس موقع پر چوہدری ارشاد سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ان کے بیٹے ارشد ارشاد نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ بیرسٹر سلطان محمود نے نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ انشاللہ آئندہ حکومت تحریک انصاف کی ہو گی اور اہل لوگوں کو ان کا حق ضرور دیا جائے گا۔ تقریب کے میزبان مبشر طفیل ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں بیرسٹر سلطان محمود اور اآنے والے مہمانوں کو بھرپور انداز میں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی بڑی تعداد ہماری جماعت میں شامل ہو رہی ہے انشااللہ پڑھے لکھے نوجوانوں کی لاٹ کے آنے سے نہ صرف پارٹی مضبوط ہو گی بلکہ آزاد کشمیر سے موروثی سیاست کا بھی خاتمہ ہو گا۔ اس موقع پر استقبالیہ تقریب میں پارٹی کے سینئر رہنماو¿ں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔