پشاور۔ 31جنوری (اے پی پی )وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیرمقام نے کہاہے کہ خیبرپختونخوامیںایک اوروکٹ گرگئی ہے اورتحریک انصاف کا پچ کاصفایاکرنے میںانشاءاللہ زیادہ دیرنہیںلگے گی،خیبرپختونخوامیںسبزانقلاب کاراستہ روکنادیوانوںکاخواب ہے۔انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخواکے عوام صوبے کی ترقی کیلئے محمدنوازشریف کی قیادت کوناگزیرسمجھنے لگے ہیںاورانشاءاللہ آئندہ عام انتخابات میںبشمول خیبرپختونخواپورے ملک میںصرف شیرہی دھاڑے گا۔انہوںنے کہاکہ تلاشی کامطالبہ کرنے والے وزیراعلیٰ اوروزراءکی تلاشی لی جاچکی ہے اورتلاشی کے دوران انکے جیبوںسے ہاتھ خالی …
تحریک انصاف کی پچ کاصفایاکرنے میں زیادہ دیرنہیں لگے گی،امیرمقام

مزید خبریں
پشاور۔ 31جنوری (اے پی پی )وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیرمقام نے کہاہے کہ خیبرپختونخوامیںایک اوروکٹ گرگئی ہے اورتحریک انصاف کا پچ کاصفایاکرنے میںانشاءاللہ زیادہ دیرنہیںلگے گی،خیبرپختونخوامیںسبزانقلاب کاراستہ روکنادیوانوںکاخواب ہے۔انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخواکے عوام صوبے کی ترقی کیلئے محمدنوازشریف کی قیادت کوناگزیرسمجھنے لگے ہیںاورانشاءاللہ آئندہ عام انتخابات میںبشمول خیبرپختونخواپورے ملک میںصرف شیرہی دھاڑے گا۔انہوںنے کہاکہ تلاشی کامطالبہ کرنے والے وزیراعلیٰ اوروزراءکی تلاشی لی جاچکی ہے اورتلاشی کے دوران انکے جیبوںسے ہاتھ خالی برآمدنہیںہوئے ، جنکاایجنڈاملکی ترقی کی راہ ،عوام کی فلاح وبہبودمیںروڑے اٹکانہ ہواورجنکاوزیراعلیٰ اوروزراءکئی کیسزمیںخودملوث اورمطلوب ہوںوہ کس منہ سے میرٹ اوراحتساب کی بات کرتے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوںنے صوابی میںایک عظیم الشان شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔








