تخفیف اسلحہ اورجوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاو کے معاملات سے متعلق پاکستان اور فرانس کا دو طرفہ اجلاس

اسلام آباد ۔ 19 مئی (اے پی پی) تخفیف اسلحہ اورجوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاو کے معاملات سے متعلق پاکستان اور فرانس کا دو طرفہ اجلاس جمعہ کو یہاں منعقد ہوا۔ وزارت خارجہ امور میں اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ برائے سٹریٹجک امور،سیکورٹی و تخفیف اسلحہ نکولس روشی نے فرانسیسی وفد جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری (یو این و یورپین کمیشن)تسنیم اسلم نے پاکستانی وفد کی قیادت کی۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق …

اسلام آباد ۔ 19 مئی (اے پی پی) تخفیف اسلحہ اورجوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاو کے معاملات سے متعلق پاکستان اور فرانس کا دو طرفہ اجلاس جمعہ کو یہاں منعقد ہوا۔ وزارت خارجہ امور میں اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ برائے سٹریٹجک امور،سیکورٹی و تخفیف اسلحہ نکولس روشی نے فرانسیسی وفد جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری (یو این و یورپین کمیشن)تسنیم اسلم نے پاکستانی وفد کی قیادت کی۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اجلاس کے دوران فریقین نے کثیر الجہتی تخفیف اسلحہ مشینری،عالمی تخفیف اسلحہ مذاکرات میں حالیہ رجحانات اور عالمی سطح پر سٹریٹجک استحکام کو بڑھتے ہوئے خطرات سے متعلق کئی امور پر تفصیلی اور تعمیری تبادلہ خیال کیا گیا۔ایڈیشنل سیکرٹری تسنیم اسلم نے فرانسیسی وفد کو جنوبی ایشیاءمیں سٹریٹجک ماحول کے بارے میں پاکستانی جائزہ کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس موقع پر پاکستانی وفد نے ایٹمی ٹیکنالوجی کے پر امن استعمال میں تعاون کے ممکنات میں دلچسپی اور نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں پاکستان کی رکنیت کیلئے فرانس سے حمایت کا اظہار کیا۔

Leave a Reply