سرحد پر باڑ لگانے سے افغانستان سے دہشت گرد عناصر کی در اندازی روکنے میں مدد ملے گی،بعض عناصر افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کیخلاف کارروائیاں کر رہے ہیں ترجمان دفتر خارجہ محمد نفیس ذکریا کا انٹرویو اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان محمد نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ سرحد پر باڑ لگانے سے افغانستان سے دہشت گرد عناصر کی در اندازی روکنے …
ترجمان دفتر خارجہ محمد نفیس ذکریا کا انٹرویو

مزید خبریں
سرحد پر باڑ لگانے سے افغانستان سے دہشت گرد عناصر کی در اندازی روکنے میں مدد ملے گی،بعض عناصر افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کیخلاف کارروائیاں کر رہے ہیں ترجمان دفتر خارجہ محمد نفیس ذکریا کا انٹرویو
اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان محمد نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ سرحد پر باڑ لگانے سے افغانستان سے دہشت گرد عناصر کی در اندازی روکنے میں مدد ملے گی۔بعض عناصر افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کیخلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔ بدھ کو اپنے ایک انٹرویو میں ترجمان نے کہا کہ بعض عناصر افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک آرمی نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے آپریشنز شروع کر رکھے ہیں۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے مستحکم اور پر امن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔کشمیر کے حوالے سے ترجمان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر بھارتی فور سز کی بربریت اور بیگناہ کشمیریوں پر مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوںکا نوٹس لیں۔








