ترجمان دفتر خارجہ محمد نفیس زکریاکی ہفتہ وار پریس بریفنگ

اسلام آباد ۔ 02 فروری (اے پی پی) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کے دفاعی بجٹ میں اضافہ اور بھاری ہتھیاروں کی خریداری سے خطے میں طاقت کا توازن متاثر ہو سکتا ہے،اس کے پاکستان میں ریاستی عناصر کے ذریعے مداخلت کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں،آر ایس ایس کشمیریوں کی نسل کشی میں ملوث ہے،پاکستانی ہائی کمیشن غلطی سے سرحد پار کرنے نارووال کے تین شہریوںکی وطن …

اسلام آباد ۔ 02 فروری (اے پی پی) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کے دفاعی بجٹ میں اضافہ اور بھاری ہتھیاروں کی خریداری سے خطے میں طاقت کا توازن متاثر ہو سکتا ہے،اس کے پاکستان میں ریاستی عناصر کے ذریعے مداخلت کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں،آر ایس ایس کشمیریوں کی نسل کشی میں ملوث ہے،پاکستانی ہائی کمیشن غلطی سے سرحد پار کرنے نارووال کے تین شہریوںکی وطن واپسی کیلئے بھارتی حکام سے رابطے میں ہے،ای سی او کا سربراہ اجلاس یکم مارچ کو اسلام آباد میں ہو گا،حسین حقانی ملک کے امیج کو متاثر کرنے کی کو ششوں میں مصروف ہیں۔ان خیالات کا اظہار دفتر خارجہ کے ترجمان محمد نفیس زکریا نے جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کیا۔کویت کی جانب سے پاکستان سمیت پانچ مسلم ممالک پر ویزا پابندی سے متعلق رپورٹ کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے پرانی خبر کو ری ٹویٹ کیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ حسین حقانی کو پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز دیا گیا لیکن بدقسمتی سے وہ پاکستان کے امیج کو متاثر کرنے اور قومی مفاد کےخلاف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ترجمان نے کہا کہ حسین حقانی جتنی ملک مخالف سرگرمیاں کر رہے ہیں اتنا ہی وہ بے نقاب ہوتے رہیں گے۔حافظ سعید کی نظر بندی کے حوالے سے بھارتی رد عمل پر تبصرہ کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ بھارت دوسرے ملکوں کے معاملات پر تٍبصرہ کرنے کے بجائے اپنے معاملات درست کرے۔پاکستانی کارروائی کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کر رہا ہے۔

Leave a Reply