ترجمان دفتر خارجہ محمد نفیس زکریا کی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان محمد نفیس زکریا نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کر رہا ہے، بھارت کنٹرول لائن پر کشیدگی پیدا کر کے مقبوضہ کشمیر میںکشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے عالمی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے …

اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان محمد نفیس زکریا نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کر رہا ہے، بھارت کنٹرول لائن پر کشیدگی پیدا کر کے مقبوضہ کشمیر میںکشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے عالمی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پوری دنیا یہ بات جانتی ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جو کچھ بھی ہو رہا ہے اس کی سب سے اہم اور بنیادی وجہ مسئلہ کشمیر ہے۔ جب تک یہ تنازعہ حل نہیں ہوتا خطے میں امن بحال نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے اقوام متحدہ سمیت ہر اہم عالمی فورم پر مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا ہے جس کی وجہ سے اب دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر بھرپور طریقے سے اجاگر ہو چکا اور زیر بحث بھی ہے۔ آسٹریلوی سینیٹر نے متعدد بار اس مسئلے کو آسٹریلوی پارلیمنٹ میں بھی اٹھایا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مظالم پر بھرپور طریقے سے بات کی ہے، اسی طرح برطانیہ سمیت یورپی یونین اور دیگر اہم فورمز پر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کافی ایونٹس ہو رہے ہیں جس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ عالمی سطح پر بھارت کے اوپر دباﺅ بڑھایا جا رہا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں یہ بات دکھائی ہے کہ بھارت مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیریوں کے ساتھ کیا کچھ کر رہا ہے، ایل او سی پر بھارتی دراندازی کی وجہ ہی یہ ہے کہ اس کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوتا جا رہا ہے جس پر وہ پریشانی کا شکار ہے۔

Leave a Reply