ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کا انٹرویو میں اظہار

اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ سمیت تمام اہم بین الاقوامی فورمز پر مسلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔عا لمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں روکنے کیلئے مناسب اقدامات کرے۔بدھ کو یہاں اپنے ایک انٹرویو میں ترجمان نے کہا کہ بھارتی فورسز بیگناہ کشمیریوں کے قتل …

اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ سمیت تمام اہم بین الاقوامی فورمز پر مسلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔عا لمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں روکنے کیلئے مناسب اقدامات کرے۔بدھ کو یہاں اپنے ایک انٹرویو میں ترجمان نے کہا کہ بھارتی فورسز بیگناہ کشمیریوں کے قتل میں ملوث ہیں جو اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ،او آئی سی سمیت تمام عالمی فورمز پر مسلہ کشمیر کو اجاگر کرتا رہتا ہے اور کشمیریوں کی سیاسی و سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور بیرون ممالک میں مقیم کشمیریوں کو بھی اس سلسلے میں موثر کردار ادا کرنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کشمیر کا تنازعہ حل کرنے کیلئے دنیا کی طرف دیکھ رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ کشمیر میں عوام کی آزادی کی تحریک کو بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا سامنا ہے، بھارت کشمیر کی تحریک آزادی کو بدنام کرنے کیلئے دہشت گردی کے الزامات لگا رہا ہے، امریکہ سمیت عالمی برادری کو کنٹرول لائن پر پاک بھارت تناو پرتشویش ہے۔ترجمان نے کہا کہ بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی میں ملوث ہیں،مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو مذہبی فرائض سرانجام دینے میں مشکلات کا سامنا ہے،عالمی برادری بھارتی اقدامات کا نوٹس لے۔مسئلہ کشمیر گزشتہ 70 برس سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ہے، پاکستان کا موقف ہے کہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply