ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا، مشعال ملک اور دیگر مقررین کا یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے سیمینار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 02 فروری (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا، حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک اور دیگر مقررین نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا، عالمی برادری کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب …

اسلام آباد ۔ 02 فروری (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا، حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک اور دیگر مقررین نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا، عالمی برادری کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لے، آر ایس ایس ایک دہشت گرد تنظیم ہے اس نے 1947ءمیں پانچ لاکھ کشمیریوں کو شہید کیا۔ وہ جمعرات کو رفاہ یونیورسٹی کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی کشمیر پالیسی انتہائی واضح ہے، کشمیر کے مسئلہ کا پرامن اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت گذشتہ 70 سال مقبوضہ کشمیر میں حقوق کی پامالی کر رہا ہے، ان مظالم کا حساب ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کوششوں سے کشمیر ابھی تک اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود ہے، بھارت ایسے حالات پیدا کئے ہوئے ہے جس کی وجہ سے یہ مسئلہ ابھی تک حل نہیں ہو سکا۔

Leave a Reply