اسلام آباد ۔ 04 جولائی (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے گزشتہ روز لائن آف کنٹرول پر دھماکے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے میں بھارتی ہاتھ خارج از امکان نہیں،وزیر اعظم عمران خان 22جولائی کو امریکہ کا دورہ کرینگے۔پاکستان افغان امن عمل میں مشترکہ زمہ داری کا کردار جاری رکھے گا۔بھارت مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے عالمی برادری کو گمراہ کرنا …
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی ہفتہ وار بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 04 جولائی (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے گزشتہ روز لائن آف کنٹرول پر دھماکے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے میں بھارتی ہاتھ خارج از امکان نہیں،وزیر اعظم عمران خان 22جولائی کو امریکہ کا دورہ کرینگے۔پاکستان افغان امن عمل میں مشترکہ زمہ داری کا کردار جاری رکھے گا۔بھارت مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے عالمی برادری کو گمراہ کرنا بند کرے۔مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کے اداروں کیساتھ تعاون کرنے والوں پر تشدد باعث تشویش ہے۔جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے ترجمان نے گزشتہ روز ایل او سی کے قریب چھمب سیکٹر میں دھماکے کی سخت مذمت کی جس میں پانچ جوان شہید ہوئے تھے۔ترجمان نے کہا کہ ہمیں اپنے جوانوں پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ دھماکے میں بھارت ملوث دکھائی دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان 22جولائی کوواشنگٹن کا دورہ کرینگے۔وزیر اعظم عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر امریکہ جائیں گے۔امریکی صدر کیساتھ ملاقات میں پاک امریکہ دو طرفہ تعلقات پر بات چیت ہوگی۔ بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے سے متعلق ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے بی ایل اے سے متعلق پاکستان کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے اسے دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے۔کرتار پور راہداری سے ملاقات کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ راہداری سے متعلق معاہدہ کے مسودے کو حتمی شکل دینے اور تکنیکی امور کے حوالے سے دوسرا اجلاس 14جولائی کو واہگہ میں منعقد ہو رہا ہے اور اس سلسلے میں شیڈول بھارت کے حوالے کر دیا ہے ۔








