پاکستان کا آزاد جموں و کشمیر سمیت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر فیکٹ فائنڈنگ مشن کے تجزیے کا خیر مقدم،بھارت کو اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل میں تنہائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،ترجمان دفتر خارجہ کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان نے فیکٹ فائنڈنگ …
ترجمان دفتر خارجہ کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
پاکستان کا آزاد جموں و کشمیر سمیت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر فیکٹ فائنڈنگ مشن کے تجزیے کا خیر مقدم،بھارت کو اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل میں تنہائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،ترجمان دفتر خارجہ کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان نے فیکٹ فائنڈنگ مشن کے آزاد جموں و کشمیر سمیت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کا تجزیہ کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ فیکٹ فائنڈنگ مشن کو مسترد کیا ہے اور انہیں مقبوضہ کشمیر کے دورے کی اجازت تک نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل میں تنہائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اس کی رپورٹ کی تجاویز کو ختم کرنے کی بھی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان گزشتہ دو سال اور بالخصوص برھان وانی کی شہادت کے بعد سے اس مشن سے مقبوضہ وادی میں انکوائری کا مطالبہ کر رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ شجاعت بخاری ایک بہادر صحافی تھے جنہوں نے رپورٹ کی اشاعت کے بعد اس پر ٹویٹ کیا۔ انہوں نے مذید کہا کہ انہیں ان کے اس ٹویٹ کے دو گھنٹے بعد ہی مار دیا گیا جو نہ صرف بھارتی صحافیوں بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک خطرناک صورتحال ہے۔








