کمانڈر جادیو کے خاندان کے دورہ پاکستان کے 24 گھنٹے بعد بھارت کے الزامات بے بنیاد، حقائق کے منافی اور افسوسناک ہیں،جامع سیکورٹی چیک ضروری تھا، جس پر دونوں ممالک متفق تھے،یہ اتفاق رائے سفارتی چینلز کے ذریعے پہلے حاصل کیا گیا،ترجمان دفتر خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان فیصل شہزاد نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو …
ترجمان دفتر خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ

مزید خبریں
کمانڈر جادیو کے خاندان کے دورہ پاکستان کے 24 گھنٹے بعد بھارت کے الزامات بے بنیاد، حقائق کے منافی اور افسوسناک ہیں،جامع سیکورٹی چیک ضروری تھا، جس پر دونوں ممالک متفق تھے،یہ اتفاق رائے سفارتی چینلز کے ذریعے پہلے حاصل کیا گیا،ترجمان دفتر خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ
اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان فیصل شہزاد نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کے خاندان کی کمانڈر جادیو سے ملاقات کے حوالے سے طے شدہ سیکورٹی چیک کو مسخ کرنے اور اسے مذہبی اور ثقافتی عدم احترام کے طور پر پیش کرنے سے بھارت کی بدنیتی ثابت ہوتی ہے۔ جمعرات کو یہاں ہفتہ وار پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ کمانڈر جادیو کے خاندان کے دورہ پاکستان کے 24 گھنٹے بعد بھارت کی جانب سے عائد کردہ الزامات بے بنیاد، حقائق کے منافی اور افسوسناک ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ایک جامع سیکورٹی چیک ضروری تھی، جس پر دونوں ممالک متفق تھے اور یہ اتفاق رائے سفارتی چینلز کے ذریعے پہلے حاصل کی گئی۔ ترجمان نے کہا کہ یہ ملاقات25دسمبر کو وزارت خارجہ میںکرائی گئی ، دورے کا مقصدکمانڈرجادیو اورانکی والدہ اوراہلیہ کے درمیان ملاقات تھا جو تمام رکاﺅٹوں کے باوجود کامیابی سے حاصل کیاگیا، اس کا اعتراف کرنا چاہئیے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے انسانی ہمدردی کے اقدام کے باﺅجوداس حقیقت کوجھٹلایا نہیں جاسکتا کہ یہ ایک والدہ اوربیوی کی اپنے بیٹے اورشوہر سے معمول کی ملاقات نہیں تھی، یہ بات ایک حقیقت ہے کہ کلبھوشن جادیو بھارتی بحریہ کاحاضرسروس آفیسر اورسزاءیافتہ بھارتی دہشت گرد اورجاسوس ہے جو پاکستان میں متعدد اموات اورتباہی کا ذمہ دارہے، اسلئے ایک جامع سیکیورٹی چیک ضروری امرتھا، اس کا فیصلہ دونوں ممالک نے سفارتی زرائع سے پہلے ہی طے کردیاتھا۔ ترجمان نے کہا کہ ملاقات کے بعد دونوں دورہ کرنے والی خواتین کو ان کی تمام اشیاءواپس جانے سے قبل انہیں واپس کردی گئیں، صرف کلبھوشن جادیوکی اہلیہ کے شوزسیکورٹی کلئیرنس نہ ہونے کے وجہ سے رکھے گئے۔








