اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) وزارت داخلہ کے ترجمان نے سابق وزیر داخلہ کی طرف سے غیر ملکیوں کو ویزوں کے خفیہ اجراءسے متعلق بیان کی سختی سے تردید کی ہے۔ جمعرات کو وزارت داخلہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں سابق وزیر داخلہ کے بیان کو بے بنیاد اور غلط قرار دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ اگر سابق وزیر داخلہ کے پاس اس …
ترجمان وزارت داخلہ کی سابق وزیر داخلہ کی طرف سے غیر ملکیوں کو ویزوں کے خفیہ اجراءسے متعلق بیان کی تردید

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) وزارت داخلہ کے ترجمان نے سابق وزیر داخلہ کی طرف سے غیر ملکیوں کو ویزوں کے خفیہ اجراءسے متعلق بیان کی سختی سے تردید کی ہے۔ جمعرات کو وزارت داخلہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں سابق وزیر داخلہ کے بیان کو بے بنیاد اور غلط قرار دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ اگر سابق وزیر داخلہ کے پاس اس حوالے سے ثبوت موجود ہیں تو وہ اسے عام کریں۔ ترجمان نے سابق وزیر داخلہ کو چیلنج کیا کہ وہ کوئی ایک بھی ایسی مثال پیش کریں جس میں قواعد کے برخلاف کسی غیر اہل شخص کو پاکستان کا سرکاری یا سفارتی ویزا جاری کیا گیا ہو۔ ترجمان نے کہا کہ ویزا کے اجراءکا کولیشن سپورٹ فنڈ سے کوئی تعلق نہیں، یہ امر حیران کن ہے کہ سابق وزیر داخلہ اس بارے میں لاعلم ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ یہ امر اور بھی زیادہ حیران کن ہے کہ سابق وزیر داخلہ اس امر سے آگاہ نہ ہوں کہ کولیشن سپورٹ فنڈ کچھ عرصہ پہلے ختم ہو چکا ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ موجودہ حکومت ویزوں کے شفاف اجراءپر یقین رکھتی ہے اور اس نے غیر ملکیوں کو ویزوں کے بلا روک ٹوک اجراءیا پاکستان میں ان کے بغیر اجازت قیام اور نقل و حرکت کی اجازت کی تمام پریکٹسز کا خاتمہ کر دیا ہے۔








