ترجمان پاور ڈویژن کا ملک کے جنوب میں پیک آورز ریلیف سٹریٹیجی کے حوالے سے وضاحتی بیان

ترجمان پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ ملک کے جنوب میں سستی پاور جنریشن کی موجودگی اور اس کی حیسکو (حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ) اور کے الیکٹرک کو فراہمی کی وجہ سے ان دونوں بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں سوا دو گھنٹے کی پیک آورز ریلیف سٹریٹیجی کے تحت لوڈمنیجمنٹ نہیں کی جا رہی ہے۔ پ

اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):ترجمان پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ ملک کے جنوب میں سستی پاور جنریشن کی موجودگی اور اس کی حیسکو (حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ) اور کے الیکٹرک کو فراہمی کی وجہ سے ان دونوں بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں سوا دو گھنٹے کی پیک آورز ریلیف سٹریٹیجی کے تحت لوڈمنیجمنٹ نہیں کی جا رہی ہے۔ پیک آورز ریلیف سٹریٹیجی کے حوالے سے جاری وضاحتی بیان میں ترجمان نے کہا کہ اس کی بنیادی وجہ فرنس آئل سے چلنے والے پلانٹس پر ان دونوں تقسیم کار کمپنیوں کا کوئی اثر نہ پڑنا اور ملک کے جنوب میں فرنس آئل کے علاوہ دیگر ذرائع سے پیدا شدہ بجلی کی فراہمی کا وافر مقدار میں موجود ہونا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جنوب میں یہ بجلی صرف انہی دو تقسیم کار کمپنیوں کو ہی مہیا ہوتی ہے تو اس ضمن میں صارفین کو بے جا تکلیف میں نہیں ڈالا جا رہا۔