بین الاقوامی ثالثی عدالت نے جس رائے کی بنیاد پر ایوارڈ کا اعلان کیا ہے اس بارے پاکستان کی ہائیکورٹ میں مقدمہ زیر سماعت ہے ترجمان پاور ڈویژن کی بعض آئی پی پیز اور این ٹی ڈی سی کے مابین ثالثی عدالت کے ایوارڈ بارے خبر کی وضاحت اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) پاور ڈویژن کے ترجمان نے بعض آئی پی پیز اور نیشنل ٹرانسمیشن ڈسپیچ کمپنی …
ترجمان پاور ڈویژن کی بعض آئی پی پیز اور این ٹی ڈی سی کے مابین ثالثی عدالت کے ایوارڈ بارے خبر کی وضاحت
مزید خبریں
بین الاقوامی ثالثی عدالت نے جس رائے کی بنیاد پر ایوارڈ کا اعلان کیا ہے اس بارے پاکستان کی ہائیکورٹ میں مقدمہ زیر سماعت ہے
ترجمان پاور ڈویژن کی بعض آئی پی پیز اور این ٹی ڈی سی کے مابین ثالثی عدالت کے ایوارڈ بارے خبر کی وضاحت
اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) پاور ڈویژن کے ترجمان نے بعض آئی پی پیز اور نیشنل ٹرانسمیشن ڈسپیچ کمپنی کے مابین لندن کی بین الاقوامی ثالثی عدالت کے ایوارڈ بارے خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہرین کی جس رائے کی بنیاد پر ایوارڈ کا اعلان کیا گیا ہے اس کے بارے میں پاکستان کی ہائیکورٹ میں مقدمہ زیر سماعت ہے اس کے علاوہ سول عدالت میں بھی مقدمہ بازی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ این ٹی ڈی سی کا موقف یہ ہے کہ ماہرین کی رائے بارے مقدمہ چل رہا ہے اور متعلقہ عدالت کی طرف سے یہ معطل کی گئی ہے۔ اس لئے یہ ایوارڈ ماہرین کی اس رائے کی بنیاد پر نہیں دیا جا سکتا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ این ٹی ڈی سی نے جون 2017ءمیں جاری شدہ جزوی حتمی ایوارڈ کو پہلے ہی چیلنج کر رکھا ہے اور یہ ایوارڈ این ٹی ڈی سی کے اسی ایوارڈ کا تسلسل ہے جس کو چیلنج کرنا این ٹی ڈی سی کا قانونی حق ہے۔ سرکاری ترجمان نے واضح کیا کہ درج بالا حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت اس ایوارڈ کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے اور اس کیس میں اپنی صفائی کیلئے حکومت تمام دستیاب آپریشنز استعمال کرے گی۔








